ابنا:انہوں نے کہا کہ مصر میں جاری تشدد اور سیاسی کشیدگی کسی خاص مدت تک جاری نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مصری حکومت محمد مرسی کے حامیوں سے سمجھوتہ کرنا چـاہتی ہے اور عبوری حکومت اس بات کو پسند نہیں کرتی کہ ملک میں جاری بحران کا حل مذاکرات کے علاوہ کسی اور چیز سے ہو۔
در ایں اثنا محمد مرسی کے حامی دھڑے جبہۃ الضمیر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بحران کا حل سیاسی طور پر ہونا چاہئے۔ اس دھڑے نے اعلان کیا ہے کہ محمد مرسی اب بھی ملک کے قانونی صدر ہیں اور کسی ایسے گروہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتا جو محمد مرسی کو صدر نہیں مانتا۔
.......
/169